فری انڈرویئر کے بدلے خواتین سے برہنہ تصاویر کا مطالبہ، انٹرنیٹ پر لڑکیوں کو پھنسانے کا نیا طریقہ بے نقاب ہوگیا

فری انڈرویئر کے بدلے خواتین سے برہنہ تصاویر کا مطالبہ، انٹرنیٹ پر لڑکیوں کو ...
فری انڈرویئر کے بدلے خواتین سے برہنہ تصاویر کا مطالبہ، انٹرنیٹ پر لڑکیوں کو پھنسانے کا نیا طریقہ بے نقاب ہوگیا
سورس:   Pxhere (creative commons license)

  

احمد آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مفت انڈرویئرز کے بدلے خواتین سے برہنہ تصاویر حاصل کرنے کا نیا طریقہ بے نقاب ہو گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے پولیس کو دی گئی رپورٹ میں بتایا کہ اسے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے مفت انڈرویئر دیئے جانے کا اشتہار موصول ہوا اور لالچ میں آ کر خاتون ان کی طرف سے مانگے گئے اپنے تمام کوائف، نام، ایڈریس، فون نمبر وغیرہ انہیں بھیج دیئے۔

اس کے ایک ہفتے بعد خاتون کو واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں اسے مفت انڈرویئر لینے کے لیے اپنی ایک تصویر بھیجنے کو کہا گیا۔ جب خاتون نے اپنی تصویر بھیجی تو اسے اپنی برہنہ تصاویر بھیجنے کو کہہ دیا گیا اور جب اس نے برہنہ تصاویر بھیجنے سے انکارکیا تو اسے دھمکیاں دی جانے لگیں کہ اگر اس نے تصاویر نہ بھیجیں تو وہ اس کی اس بھیجی گئی تصویر کو فوٹوشاپ کے ذریعے قابل اعتراض بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیں گے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -