گونگی بہری لڑکی کا گینگ ریپ اور پھر اس کی آنکھوں پرتشدد تاکہ حملہ آوروں کو پہچان نہ لے

گونگی بہری لڑکی کا گینگ ریپ اور پھر اس کی آنکھوں پرتشدد تاکہ حملہ آوروں کو ...
 گونگی بہری لڑکی کا گینگ ریپ اور پھر اس کی آنکھوں پرتشدد تاکہ حملہ آوروں کو پہچان نہ لے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک گونگی بہری لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے اس کی آنکھوں پر تشدد کرکے انہیں بھی نقصان پہنچا دیا تاکہ وہ انہیں پہچان نہ سکے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع مدھوبانی میں پیش آیا ہے جہاں گاﺅں کاﺅواہا برہی میں 15سالہ متاثرہ لڑکی بکریاں چرانے گئی تھیں جہاں تین ملزمان نے اسے بربریت کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس کے مطابق ملزمان بھی اسی گاﺅں ہی کے رہائشی تھی چنانچہ انہوں نے پہچانے جانے کے خوف سے لڑکی کی آنکھوں پر تشدد کرکے انہیں نقصان پہنچا ڈالا۔ لڑکی کی ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ”لڑکی کی آنکھوں کو پہنچنے والا نقصان عارضی ہو گا یا مستقل، اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ “ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔