اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجنے کی خبروں کو مسترد کر دیا

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجنے کی خبروں کو ...
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجنے کی خبروں کو مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری  بھیجنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کوئی سمری نہیں  بھیجی گئی اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خریں بے بنیاد ہیں۔ 

واضح رہے کہ میڈیا ذرائع سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان  ہے جبکہ  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز  دی گئی ہے۔

تاہم اب اوگرا کی جانب سے اس خبر کی تردید سامنے آئی ہے۔

مزید :

قومی -