’پاکستان میں ان 5 موبائل ایپس کے ذریعے پاکستانیوں کی جاسوسی کی جارہی ہے‘ سائبر سکیورٹی ماہرین نے وارننگ جاری کردی

’پاکستان میں ان 5 موبائل ایپس کے ذریعے پاکستانیوں کی جاسوسی کی جارہی ہے‘ ...
’پاکستان میں ان 5 موبائل ایپس کے ذریعے پاکستانیوں کی جاسوسی کی جارہی ہے‘ سائبر سکیورٹی ماہرین نے وارننگ جاری کردی
سورس:   Twitter/SophosLabs

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سائبر سکیورٹی ماہرین نے 5ایسی اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز کا سراغ لگا لیا ہے جو پاکستانیوں کی جاسوسی کر رہی ہیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سائبر سکیورٹی فرم ’سوفوس لیبز‘ کے ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ ایپلی کیشنز پاکستان میں چلنے والی 5معروف ایپلی کیشنز کے جعلی ورژنز ہیں۔ ان ایپس میں پاکستان سٹیزن پورٹل، پاکستان صلوٰة ٹائم، موبائل پیکجز پاکستان، رجسٹرڈ سمز چیکر اور ٹی پی ایل انشورنس شامل ہیں۔

سوفوس لیبز کے ماہرین پنکج کوہلی اور اینڈریو برینڈٹ کا کہناتھا کہ ”ان ایپس کے جعلی ورژن صارفین کے موبائل فونز سے ان کے رابطہ نمبر، میسجز اور دیگر ڈیٹا ایک فائل کی صورت میں خفیہ طور پر کمانڈ اینڈ کنٹرول ویب سائٹس کو بھیجتے ہیں۔ ان ویب سائٹس کے سرورز (Servers)مشرقی یورپ میں ہیں۔ ماہرین نے ان جعلی ایپس کی ایک شناخت یہ بتائی ہے کہ یہ ایپس اصلی ایپس کی نسبت بہت زیادہ چیزوں تک رسائی حاصل کرتی ہیں۔ ’نماز کا وقت‘ نامی اصلی ایپلی کیشن صرف ’سٹوریج‘ تک رسائی مانگتی ہے اور وہ بھی صارف کی اجازت سے۔ جبکہ اس کا جعلی ورژن رابطہ نمبروں، مائیکروفون، فون، ایس ایم ایس، سٹوریج اور لوکیشن تک خودکار طریقے سے رسائی حاصل کر لیتا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -