’میری بیوی میرے سامنے یہ شرمناک کام کرتی تھی‘ ماں کو بیٹے کی موت کے ایک سال بعد خودکشی سے قبل لکھا گیا اس کا آخری خط مل گیا

’میری بیوی میرے سامنے یہ شرمناک کام کرتی تھی‘ ماں کو بیٹے کی موت کے ایک سال ...
’میری بیوی میرے سامنے یہ شرمناک کام کرتی تھی‘ ماں کو بیٹے کی موت کے ایک سال بعد خودکشی سے قبل لکھا گیا اس کا آخری خط مل گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں ایک ماں کو اپنے بیٹے کی خودکشی کے ایک سال بعد اس کا خودکشی سے قبل لکھا گیا خط مل گیا جس میں اس کے بیٹے نے اپنے اس انتہائی اقدام کی ایسی شرمناک وجہ بیان کر رکھی تھی کہ خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ لیلا یادو نامی اس خاتون نے بتایا کہ ”میرے بیٹے مادھونے نہر میں چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگا لیا تھا۔ میں آج تک نہیں سمجھ پائی تھی کہ میرے بیٹے نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔ گزشتہ دنوں وہ اپنے بیٹے کے کمرے کی صفائی کر رہی تھی کہ ایک الماری سے اسے یہ خط مل گیا، جس سے بالآخر مجھے معلوم ہوا کہ اس نے خودکشی کیوں کی تھی۔“

رپورٹ کے مطابق اس خط میں مادھونے لکھ رکھا تھا کہ اس کی بیوی اس کے سامنے اپنے آشنا کے ساتھ رنگ رلیاں مناتی ہے۔ مادھو نے لکھا کہ اسے شادی کے بعد جنسی کمزوری کا سامنا کرنا پڑ گیا جس پر اس کی بیوی اسے نامرد کہنے لگی تھی۔ پھر وہ گھر میں ایک آدمی کو لانے لگی اور مادھو کے سامنے ہی اس کے ساتھ تعلق قائم کرنے لگی۔ وہ دونوں مادھو کا اس کی جنسی کمزوری پر تمسخر اڑاتے تھے۔ مادھو نے بالآخر اپنی بیوی کو دھمکی دی کہ وہ اس آدمی کے ساتھ تعلق ختم کردے ورنہ وہ خودکشی کر لے گا اور جب اس کی بیوی اس حرکت سے باز نہ آئی تو اس نے خودکشی کر لی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -