ویوو نے صاف تصویر اور تیز کارکردگی سے مزین نیا فون Y51s پاکستان میں متعارف کروا دیا

ویوو نے صاف تصویر اور تیز کارکردگی سے مزین نیا فون Y51s پاکستان میں متعارف کروا ...
ویوو نے صاف تصویر اور تیز کارکردگی سے مزین نیا فون Y51s پاکستان میں متعارف کروا دیا

  

لاہور(پ ر)سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں اپنی وائے سیریز میں ایک بہترین فون vivo Y51s کو متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس فون کی نمایاں خصوصیات میں 8 گیگا بائٹ ریم اور 128 گیگا بائٹ کی بڑی سٹوریج، 48 میگا پکسلز کا بہترین کیمرہ اور 18W  کی تیز ترین چارجنگ سے مزین ایک بڑی 5000 ملی ایمپئیر اور کی بیٹری شامل ہیں۔

ویوو کی وائے سیریز ہمیشہ سے نوجوان نسل میں کافی مقبول رہی ہے اور اسے نئے فون میں بھی ایسے فیچرز کو شامل کیا گیا ہے جو پاکستان کے نوجوانوں کے من پسند ہوں۔خاص کر کیمرہ کے حوالے سے فون میں  نائٹ موڈ، فلٹرز اور نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا گیا ہے۔ 

فون میں موجود  48 میگا پکسلز کے ٹرپل کیمرہ کی بدولت صارفین دن ہو یا رات، بہترین کوالٹی کی صاف تصاویر اتار سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ فون میں موجود سپر وائیڈ اینگل، سپر میکرو اور سپر نائٹ موڈ ہر طرح کی تصاویر اتارنے کے لیے موزوں ترین ہیں۔ Y51s کا ویڈیو کیمرہ بھی EIS سے مزین ہے ، جسکی بدولت ویڈیوز کو Ultra-stable طریقے سے ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ فون میں سامنے کی جانب 16 میگا پکسلز کیمرہ نصب ہے جو سپر نائٹ سیلفی سے مزین ہے اور کم روشنی میں بھی اچھی تصاویر اتارنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ 

Y51s میں 8 گیگا بائٹ کی ریم اور 128 گیگا بائٹ کی بڑی سٹوریج کو شامل کیا گیا ہے، فون میں کوالکام کا بہترین پراسیسر بھی نصب ہے تاکہ صارفین تمام ایپلی کیشنز اور گیمز کو باآسانی چلا سکیں۔ Y51s کی بڑی 5000 ملی ایمپئیر آور کی بیٹری اور 18W کی تیز ترین چارجنگ فون کو منٹوں میں ہی چارج کر دیتی ہے۔ 

تصاویر کے ساتھ ساتھ فون میں موجود سپر آڈیو آپ کو آواز کے لیے بھی آڈیو بوسٹر کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اسکا فل ویوو ڈسپلے ایچ ڈی ریزولیوشن فراہم کرتا ہے اور سائیڈ پر موجود فنگر پرنٹ سکینر تیزی سے فون کو ان لاک کردیتا ہے۔ 

قیمت اور دستیابی:

ویوو کا نیا Y51s اس وقت پاکستان بھر میں 39,999 روپے کی قیمت میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور اس میں دو رنگ Titanium Sapphire اور  Crystal Symphony پیش کیے گئے ہیں ۔ فون کو 16 جنوری 2021 کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ 

ویوو کی جانب سے Y51s کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور اسیسرز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور  جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

مزید :

بزنس -سائنس اور ٹیکنالوجی -