کراچی سے ’را‘ کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار،اہم انکشافات سامنے آگئے

کراچی سے ’را‘ کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار،اہم انکشافات سامنے آگئے
کراچی سے ’را‘ کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار،اہم انکشافات سامنے آگئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حساس اداروں نے  کراچی کے ضلع کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے  'را' کے تربیت یافتہ دہشتگرد منصور عرف انیل کو گرفتار کرلیا۔ 

دنیا نیوز کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، دو ریسیور، بونا وائر، پستول، راؤنڈز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی’ را ‘کا تربیت یافتہ دہشتگرد ریکی کے ذریعے دہشت گردوں کی مدد کرتا تھا،دہشت گرد کو  تمام کارروائیوں کیلئے فنڈز ’را ‘فراہم کرتی تھی، اس گروپ کا سربراہ اصغر شاہ ہے جو اس وقت ملک سے فرارہے، اصغر شاہ دہشتگردوں کو ٹارگٹ اور اسلحہ و بارود فراہم کرتا ہے۔

مزید :

قومی -