لاہور کے شہریوں کے لئے بری خبر،حکومت نے اہم سہولت واپس لے لی

لاہور کے شہریوں کے لئے بری خبر،حکومت نے اہم سہولت واپس لے لی
لاہور کے شہریوں کے لئے بری خبر،حکومت نے اہم سہولت واپس لے لی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کی سہولت کے لئے قائم 31 سہولت بازاروں میں سے 21 سہولت بازاروں کو بندکردیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے اڑھائی ماہ قبل شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے تحصیل شالیمار، رائیونڈ، کینٹ، ماڈل ٹاؤن اور تحصیل سٹی میں سہولت بازار قائم کئے گئے تھ،ضلعی انتظامیہ نے 21 سہولت بازار اور 10ماڈل بازاروں میں سہولت مراکز قائم کئے،  اڑھائی ماہ میں تقریبا 8 کروڑ روپے سہولت بازاروں پر خرچ جبکہ ساڑھے 4 لاکھ خاندان سہولت بازاروں سے مستفید ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  شہر میں مہنگائی کی شرح میں کمی آنے پر سہولت بازار بند کئے گئے تاہم 10 ماڈل بازار شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے قائم ہیں۔

مزید :

قومی -