لاہور میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ 3 بچے اور انکی دادی جاں بحق

لاہور میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ 3 بچے اور انکی دادی جاں بحق
لاہور میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ 3 بچے اور انکی دادی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقہ وحدت کالونی میں آتشزدگی کےسبب دو کمسن بھائی،  ایک بہن  اور انکی دادی جان کی بازی ہارگئے،جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے آٹھ سال کے درمیان تھیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 فاروق احمد کے مطابق وحدت کالونی کے علاقہ شاہد کالونی آبپارہ سٹاپ کے قریب پانچ مرلہ کے گھر  میں شارٹ سرکٹ کے باعث  آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کواپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پاتے ہوئے تین بچوں اور انکی دادی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایک سالہ حنان، پانچ  سالہ ہادی، 8 سالہ ابیرہ اور 52 سالہ رخسانہ شامل ہیں۔ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ لگنے کے بعد تمام اہل خانہ کمرے میں پھنس گئے  تھے،گھر کے دوسرے فلور پر موجود تمام افراد محفوظ رہیں ہیں،آتشزدگی کے سبب گھر کا بیشتر سامان بھی جل گیا۔