'براڈ شیٹ نے میاں مفرور کو پھر چور ثابت کردیا' شہباز گل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

'براڈ شیٹ نے میاں مفرور کو پھر چور ثابت کردیا' شہباز گل کا مریم اورنگزیب کے ...
'براڈ شیٹ نے میاں مفرور کو پھر چور ثابت کردیا' شہباز گل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے  کہ براڈ شیٹ  نے ایک بار پھر میاں مفرور کو چور ثابت کیا ہے، مریم اورنگزیب ہمت کریں اور اصل چور کو چور کہیں لیکن یہ بھی شریک جرم ہیں، ایسا نہیں کریں گی.

ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 'ڈوبتے کو تنکے کا سہارا' کے مترادف نااہل لیگ کا صرف اور صرف جھوٹ کا سہارا ہے اب یہ صرف ہوا میں تیر چلا رہے ہیں۔ ہر حربہ ناکام ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکارہیں جو کہ ان کے بیانات سے عیاں ہے۔ 

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب ہمت کریں اور اصل چور کو چور کہیں لیکن یہ ایسا نہیں کر سکتیں کیونکہ یہ بھی شریک جرم ہیں جو اپنے کرپٹ لیڈر کی جانب کبھی بھی اشارہ نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کے سامنے ضرور جائیں مگر ساتھ اپنے ڈونرز کی لسٹ بھی لے جائیں اور وہاں جا کر یہ بھی بتائیں کہ ن لیگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے طور پر کیسے رجسٹر ہوئی ؟ بڑے میاں نے پارٹی فنڈ میں 10 کروڑ دے کر اگلے روز چار کروڑ اپنے اکاؤنٹ میں کیسے منتقل کیے؟

خیال رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی  ہیں، احتجاجی ریلی کی قیادت مریم نواز کریں گی۔ اس پر ڈاکٹر شہباز گل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -