خیبر پختونخوا میں کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم کا عمل مکمل

خیبر پختونخوا میں کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی ...
خیبر پختونخوا میں کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم کا عمل مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا کے سرد ترین علاقوں میں گذشتہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق افراد میں سردیوں کے امدادی پیکج کی تقسیم کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ، شانگلہ، سوات اور چترال کے سرد ترین علاقوں جبکہ اسلام آباد کے مضافات میں مستحق گھرانوں میں ریلیف پیکیج تقسیم کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔

کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے تقسیم کئے جانے والے امدادی پیکیج میں 45ہزار ایک سو  رضائیاں اور 22ہزار پانچ سو پچاس  کٹس تھیں جن میں مردانہ، زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل تھے ۔تقسیم کئے گئے امدادی پیکج  کی مجموعی لاگت 20 کروڑ روپے سے زائد ہے۔  شاہ سلمان ریلیف پیکیج کی تقسیم  مقامی انتظامیہ کے مشترکہ توسط سے نہایت شفاف طریقے سے تقسیم کیے گئے، ان علاقوں کے عوام نے سعودی  حکومت اور کنگ سلمان ریلیف پاکستان  کا شکریہ ادا  کیا۔ یہ سامان این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کی گئیں  اور مجموعی طور پر اس پیکیج سے ایک لاکھ 35ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔