برطانیہ میں شدید برف باری ،چاروں طرف سفید چادر بچھ گئی

برطانیہ میں شدید برف باری ،چاروں طرف سفید چادر بچھ گئی
برطانیہ میں شدید برف باری ،چاروں طرف سفید چادر بچھ گئی

  

لیڈز(راجہ ارشد )برطانیہ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ جمعرات کے دن صبح سویرے شروع ہونے والا برف باری کا سلسلہ دن گئے تک نہ رک سکا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ بہت ساری جگہوں سے ٹریفک جام ہونے اور مختلف حادثات کی اطلات بھی سامنے آئی ہیں۔برطانیہ کا علاقہ لیڈز جہاں ایک طرف کورونا کی لپیٹ میں ہے اور اس کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب برفباری کے باعث شدید سردی ہو گئی ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید :

برطانیہ -