'ندیم افضل چن کے استعفے کا سانحہ مچھ سے کوئی تعلق نہیں' عثمان ڈار کی وضاحت

'ندیم افضل چن کے استعفے کا سانحہ مچھ سے کوئی تعلق نہیں' عثمان ڈار کی وضاحت
'ندیم افضل چن کے استعفے کا سانحہ مچھ سے کوئی تعلق نہیں' عثمان ڈار کی وضاحت
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت میں تنقید برداشت کی جاتی ہے، ندیم افضل چن کے استعفے کا سانحہ مچھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے پہلی بار الیکشن کمیشن میں 40 ہزار ڈونرز کے اکاؤنٹس دیئے،اگر ن لیگ میں اتنا دم ہے تو یہ سارا ریکارڈ جا کر الیکشن کمیشن میں پیش کر دے لیکن یہ تو اپنے ایک بھی ڈونر کا شناختی کارڈ بھی نہ دے سکے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ ہم تو چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کا آڈٹ ہونا چاہیے۔ 

عثمان ڈار نے کہا کہ ہمارے دورِ حکومت میں مہنگائی گذشتہ حکومتوں کے مقابلے میں کم ہے، عمران خان نے منی لانڈرنگ نہیں کی، سرمحل عمران خان نے نہیں بنایا، یہ لوگ ملک کو کھوکھلا کر کے ہمیں دے گئے، جتنی تباہ حال معیشت ہمیں ملی تاریخ میں ایسی کبھی نہیں تھی،مہنگائی، بیروزگاری کا جو آج سامنا ہے یہ سب اِنہی کا کیا دھرا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -