اٹلی کے وزیراعظم کا عہدہ خطر ے میں پڑ گیا

اٹلی کے وزیراعظم کا عہدہ خطر ے میں پڑ گیا
اٹلی کے وزیراعظم کا عہدہ خطر ے میں پڑ گیا

  

میلان(سید وجاہت بخاری )اٹلی کے سابق وزیر اعظم میوٹیو رینزی نے اٹلی (ویوا پارٹی) کی حمایت حاصل کرکے سیاسی بحران پیدا کردیا ہے جس سے اٹلی کے وزیراعظم جوسپی کونٹےپر دباو بڑھ گیا ہے ۔

اٹلی کی حکومت کورونا بحالی منصوبے کے لیے یورپی میکانزم سے تقریباً 37ارب یورو حاصل کرنے میں ناکام رہی جس سے اٹلی کے وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں اکثریت کھونے کا اندیشہ ہے ۔جوسپی کونٹےے کہا کہ (ویوا پارٹی) کے اس اقدام نے وبائی بیماری کے وسط میں ملک کو "کافی نقصان" پہنچا یاہے۔توقع کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم کچھ گھنٹوں کے اندر ہی ایک اہم اعلان کریں گے کیونکہ صدر سرجیو مٹاریلانے بحران کو تیزی سے حتمی انجام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -