سپین میں لاک ڈاون کی مدت مزید بڑھا دی گئی

سپین میں لاک ڈاون کی مدت مزید بڑھا دی گئی
سپین میں لاک ڈاون کی مدت مزید بڑھا دی گئی

  

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل ) سپین کے صوبے کاتالونیا کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں 24 جنوری تک توسیع کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل 4 جنوری کو پابندیوں کا اعلان کیاگیا تھاجن کا آغاز 7 جنوری سے ہوااوریہ پابندیاں 17 جنوری تک عائد کی گئیں تاہم حکومت نے پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔

ضروری سامان کے علاوہ ہر قسم کے کاروبار بند رہیں گے۔شاپنگ مالز، جمز بند رہیں گے۔بند جگہوں پر کھیلوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ غیرنصابی سرگرمیوں کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں کو بھی منسوخ کرنے کا اعلان کردیاگیاہے۔چارسو میٹر سے بڑے کمرشل سینٹر مکمل طور پر بند رہیں گے۔بارز، ریسٹورنٹس پہلے کی طرح صرف ناشتے اور دوپہر کے کھانے کی سروس فراہم کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ صرف ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کرنا ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -