فیس بک ، انسٹاگرام، لنکڈ اِن کے 214 ملین صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا

فیس بک ، انسٹاگرام، لنکڈ اِن کے 214 ملین صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا
فیس بک ، انسٹاگرام، لنکڈ اِن کے 214 ملین صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا
سورس:   Pixabay

  

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ریسرچ کمپنی سیفٹی ڈیٹیکٹوز نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور لنکڈ اِن کے 214 ملین صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق صارفین کے ای میل ایڈریس، فون نمبرز اور لوکیشن کی معلومات ہیکرز نے چوری کی ہیں۔ چوری ہونے والے ڈیٹا میں چینی سوشل میڈیا مینیجمنٹ کمپنی سوشل آرکس کا 400 گیگا بائٹ (جی بی) ڈیٹا بھی شامل ہے۔

سیفٹی ڈیٹیکٹوز نے صارفین کو یہ خوشخبری بھی سنائی ہے کہ ڈیٹا چوری کی اس واردات میں صارفین کے پاسورڈ سمیت معاشی معلومات شامل نہیں ہیں۔

یہ ڈیٹا سوشل آرکس کے ڈیٹا بیس سے چوری ہوا ہے جو کہ فیس بک، انسٹاگرام اور لنکڈ ان کے صارفین کی معلومات اپنے پاس محفوظ رکھتی ہے۔سیفٹی ڈیٹیکٹوز نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر ان ویب سائٹس کا یہ ڈیٹا چینی سرور پر کیسے منتقل ہوا؟

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -