کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے اور اُن کے چیلے یہاں واویلا کر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان  نےن لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا 

کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے اور اُن کے چیلے یہاں واویلا کر رہے ہیں، فردوس عاشق ...
کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے اور اُن کے چیلے یہاں واویلا کر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان  نےن لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے کررہے ہیں اوراُن کے چیلے یہاں واویلا کر رہے ہیں،ملک کو لوٹا اور باہر بھاگ گئے ،یہ کہاں کی سیاست اور عوام کی خدمت ہے؟ لوٹ مار کرنا اور اقامے لینا مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی گھٹی میں پڑا ہوا ہے۔

اپنے  ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہاکہ ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کرکے اربوں کی لوٹ مار کی گئی، منصوبوں میں عوام کی ضرورت کی بجائے مالی مفاد کو مد نظر رکھنے والا جعلی خادم اعلیٰٰ کی منی لانڈرنگ کی ہوش روبا داستانیں بچے بچے کی زبان پر ہیں،کل کے شیر آج گیڈر بنے ہوئے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی ایماندار قیادت کے سامنے ان کی حیثیت بونوں جیسی ہے-اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کرپشن اور کورونا سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہیں ،کورونا کے دوران بروقت اور عوام دوست فیصلوں کے مثبت اثرات کو دنیا بھر میں سراہا گیا-

معاون خصوصی پنجاب نے صوبے میں کورونا کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مجموعی کیسوں کی تعداد ایک لاکھ سنتالیس ہزار 2 سو بانوے  تک پہنچ چکی ہے،24 گھنٹے میں کورونا کےسات سو 67 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 25 مریض جاں بحق ہوئے ہیں ،کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعدادچار ہزارتین سو  48 ہو چکی ہے،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران چودہ ہزار چار سو  گیارہ ٹیسٹ کئے گئے اوراب تک صوبے میں مجموعی طور پر چھبیس لاکھ پچپن ہزار دو سو اکتالیس  افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -