برطانیہ کو بڑا جھٹکا،سکاٹ لینڈ میں انتخابات سے قبل انتخابی سروے میں قوم پرست جماعت کے جیتنے کی پیشگوئی

برطانیہ کو بڑا جھٹکا،سکاٹ لینڈ میں انتخابات سے قبل انتخابی سروے میں قوم پرست ...
برطانیہ کو بڑا جھٹکا،سکاٹ لینڈ میں انتخابات سے قبل انتخابی سروے میں قوم پرست جماعت کے جیتنے کی پیشگوئی

  

ایڈنبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت نے انتخابات سے قبل عوامی سروے میں برتری حاصل کرکے برطانیہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکاٹ لینڈ میں رواں سال ہونے والے انتخابات سے قبل الیکشن کے حوالےسے عوامی سروے میں  سکاٹش نیشنل پارٹی کو ایک بار پھر الیکشن میں کامیاب قرار دیا گیا ہے، الیکشن سے قبل کیے گئے پول کے مطابق سکاٹش پارلیمنٹ کی 129 نشستوں میں سے 71 نشستوں پر سکاٹش نیشنل پارٹی کے کامیاب ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی پہلی وزیراعظم نکولا اسٹرگیون کی جماعت سکاٹش نیشنل پارٹی برطانیہ سے علحیدگی کی حامی ہے،سکاٹش نیشنل پارٹی نے 2016 کے انتخابات میں 63 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ،ماہرین کا کہنا ہے کہ  سکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت کی جانب سے تاریخی کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں سکاٹ لینڈ کے برطانیہ سے علیحدگی کے مواقع بڑھ جائیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -