رویت ہلال کمیٹی کے نئے چئیرمین نے پہلے اجلاس  میں ہی اپنی پالیسی واضح کردی

رویت ہلال کمیٹی کے نئے چئیرمین نے پہلے اجلاس  میں ہی اپنی پالیسی واضح کردی
رویت ہلال کمیٹی کے نئے چئیرمین نے پہلے اجلاس  میں ہی اپنی پالیسی واضح کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ایک دن روزہ اور ایک دن عید پر پوری قوم کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی،مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور فواد چوہدری دونوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے نئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں رویت ہلال کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس میں جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔ 

اس موقع پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ  سائنس سے بھی مدد لیں گے مگر فیصلہ شریعت اور شہادت کی بنیاد پر کریں گے۔  تمام علما و مسالک کو ساتھ لے کر چلیں گے،سائنسی معلومات اور شرعی شہادتوں پر انحصار کرکے قوم کو ایک عید اور چاند پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پشاور ،کراچی، کوئٹہ ،لاہور اور اسلام آباد میں کریں گے،وزیر اعظم عمران خان کی رہنمائی میں مل کر آگے بڑھیں گے۔

مزید :

قومی -