ڈرگ مافیا کے کارندوں سے سونے کی پستول برآمد، دیکھ کر آپ بھی دیکھتے رہ جائیں

ڈرگ مافیا کے کارندوں سے سونے کی پستول برآمد، دیکھ کر آپ بھی دیکھتے رہ جائیں
ڈرگ مافیا کے کارندوں سے سونے کی پستول برآمد، دیکھ کر آپ بھی دیکھتے رہ جائیں

  

میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں پولیس نے ڈرگ کارٹل کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سونے کی بندوق برآمد کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میکسیکو سٹی میں پولیس نے سینا لووا کارٹل سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان روڈولفو مورینو اور مارکو منگویا کو گرفتار کیا ہے۔ انہیں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ شہر کے ایک کمرشل ایریا میں موجود تھے۔

ڈرگ کارٹل کے کارندوں سے ایک انتہائی مہنگی سونے کی پستول برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے۔ یہ ایک ایسی پستول ہے جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شاید یہ جیمز بانڈ سیریز کی کسی فلم سے لی گئی ہو۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب ملزمان کو گرفتار کیا گیا اس وقت وہ بی ایم ڈبلیو کار میں تھے، ان کے قبضے سے پانچ کلو کوکین بھی برآمد ہوئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -