جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا 

جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا 
جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں جمادی الثانی  1442 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے ،یکم جمادی الثانی کل بروز جمعہ کو ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،جس کی صدارت نومنتخب  چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے کی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایاکہ کراچی،کوئٹہ، عمر کوٹ اور دیگر مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادتیں ملی ہیں، یکم جمادی الثانی کل(15 جنوری)بروز جمعہ کو ہوگی۔چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ملک کی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں کی گئیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد  نے کہاکہ ہم تمام احباب کو ساتھ لیکر چلے ہیں، ہم وزارت سائنس، اور دیگر اداروں سے بھی مدد لیں گے،ہم بہت جلد پشاور کا بھی دورہ کریں گے، مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے بھی ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ہم ایک عظیم ادارہ بنانے جارہے ہیں، اس کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام، سپارکو، محکمہ موسمیات، وزرات سائنس و ٹیکنالوجی اور مذہبی امور کے افراد موجود ہیں،  تمام فیصلہ شرعی شہادتوں کی بنیاد پر کریں گے،ملک بھر میں رویت ہلال کمیٹی کہ اجلاسوں کی صدارت کروں گا اور اس فورم کے ذریعے وحدت پیدا کریں گے۔ 

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں مفتی منیب الرحمان کو رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کے امام اور خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد کو نیا چیئرمین مقرر جبکہ کمیٹی کی تنظیم نو بھی کی ہے ۔

مزید :

قومی -