وزیرریلوے نے اوور ٹائم بند کر دیا، ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

وزیرریلوے نے اوور ٹائم بند کر دیا، ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
وزیرریلوے نے اوور ٹائم بند کر دیا، ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا حکم دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ کہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں، ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ 50 سال سے خسارے میں چلنے والے ریلوے کو قابل منافع بنائیں گے اور ریلوے کی اراضی نہیں بیچیں گے۔ قبضہ مافیا ریلوے افسران اور پولیس کے ذریعے قبضہ کرتے آرہے ہیں لیکن اب ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں ریلوے خسارہ ختم کریں گے ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گا، اب چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ نہیں ہوسکتا، ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر ہائی رائز بلڈنگز میں منتقل کریں گے۔

مزید :

قومی -