بیوی ہی شوہر کے قتل میں ملوث نکلی،پولیس نے ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا

بیوی ہی شوہر کے قتل میں ملوث نکلی،پولیس نے ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا
بیوی ہی شوہر کے قتل میں ملوث نکلی،پولیس نے ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقہ مناواں میں آشنا سے شادی کے لئے شوہر کو قتل کروانے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل  (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کےمطابق مقتول عامر کی بیوی کے ملزم فیصل کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور وہ اپنے شوہر  عامر کو راستے سے ہٹا کر فیصل سے شادی کرنا چاہتی تھی۔وقوعہ کے روز منصوبہ بندی کے مطابق ملزم رات کے وقت عامر  کے گھر میں اس وقت داخل ہوا جب وہ سو رہا تھا،ملزم نے عامر کو سوتے ہوئے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے شواہد  کی روشنی میں تحقیقات شروع کیں تو خاتون کے بیانات مشکوک معلوم ہوئے جس پر اسے شامل تفتیش کیا گیا توجس پر اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف -