ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا نیب سے متعلق تمام حقائق سینیٹ میں لانے کا اعلان

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا نیب سے متعلق تمام حقائق سینیٹ میں ...
ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا نیب سے متعلق تمام حقائق سینیٹ میں لانے کا اعلان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام حقائق سینیٹ میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نیب سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سلیم مانڈوی والا نےکہاکہ  نیب سے متعلق جو چیزیں میرے پاس آ چکی ہیں وہ  جمعہ کے روز  سینیٹ میں سامنے پیش کروں گا،میرے خلاف میڈیا پر ریفرنس سے متعلق خبریں چل رہی ہیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ترجمان نیب خبروں کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ریفرنس کے معاملہ پر نیب پنڈی اور ہیڈکوارٹر کی موقف میں تضاد ہے،سمجھ نہیں آ رہا کہ نیب کیاندر کیا ہو رہا ہے؟ کیا انجینئر منگی دوبارہ سے انجینئیرنگ میں مصروف ہیں؟نیب راولپنڈی کا ٹولا  فوج کا نام لے کر ملک کے اہم ادارے کی توہین کررہا ہے اور سینیٹ آف پاکستان کو پہلی دفعہ نیب سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کراؤں گا کہ  نیب صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بلیک لسٹ ہو'۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -