امیر والدین کے بچے منشیات کے عادی کیوں بنتے ہیں ؟ اعجاز شاہ نے حیران کن وجہ بتا دی 

امیر والدین کے بچے منشیات کے عادی کیوں بنتے ہیں ؟ اعجاز شاہ نے حیران کن وجہ ...
امیر والدین کے بچے منشیات کے عادی کیوں بنتے ہیں ؟ اعجاز شاہ نے حیران کن وجہ بتا دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر انسدادمنشیات اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ امیر والدین کے بچے اس لیے منشیات لینے لگتے ہیں کہ ان کے پاس اور کوئی مسائل نہیں ہوتے، وہ واٹ نیکسٹ کے چکر میں منشیات کی راہ پر لگ جاتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات وہ لوگ لینے لگتے ہیں جو معاشرے سے مطمئن نہ ہوں، کوئی گرل فرینڈ سے شادی نہ ہونے کے دکھ میں منشیات کی راہ پر لگ جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ریاست کے خلاف ہے جس سے پی ڈی ایم کمزور ہوئی ہے، ان ہاوس تبدیلی سیاسی عمل ہے۔اعجاز شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لاہور میں ایم این ایز اور ایم پی ایز ہونے کے باجود ان کا جلسہ فلاپ ہوا، ہمارے ہاں کوئی ذہنی بیمار ہو تو اسے مولوی کے پاس دم کرانے لے جاتے ہیں، جب ایک معاشرے میں 50 فیصد افراد ذہنی بیمار ہوں تو اس معاشرے کا کیا بنے گا؟

مزید :

قومی -