"اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کے لئے تبدیلی کا نعرہ ایک چال تھی "  آفتاب شیر پاؤ حکومت پر برس پڑے

"اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کے لئے تبدیلی کا نعرہ ایک چال تھی "  آفتاب شیر ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انتخابی وعدوں پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہی ہے،اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کے لئے تبدیلی کا نعرہ ایک چال تھی،حکمران جماعت اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےسابق وزیرداخلہ آفتاب خان شیرپاؤ نےکہاکہ تحریک انصاف کےحکمرانوں میں حکومت چلانےکی صلاحیت نہیں ،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی تحریک نے زور پکڑ لیا ہے،موجودہ حکومت کی بے دخلی تک جدوجہد جاری رہے گی،19 جنوری کو قومی وطن پارٹی کے کارکنان بھی الیکشن کمیشن کےدفتر کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔

اُنہوں نےکہا کہ گذشتہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی انتخابی فتح کی راہ ہموار کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی تھی، حکومت نے عام آدمی کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے، افراط زر،اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اور بجلی کے نرخوں میں اضافے نے لوگوں کی پریشانیاں مزید بڑھا دی ہیں، اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کے لئے تبدیلی کا نعرہ ایک چال تھی،حکمران جماعت اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -