دوسروں کو نوٹس بھیجنے والے چیئرمین نیب کو طلبی کا نوٹس مل گیا

دوسروں کو نوٹس بھیجنے والے چیئرمین نیب کو طلبی کا نوٹس مل گیا
دوسروں کو نوٹس بھیجنے والے چیئرمین نیب کو طلبی کا نوٹس مل گیا
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی کمپنی براڈ شیٹ کو 450 کروڑ روپے ادائیگی کا معاملہ نیب کے گلے پڑگیا، قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور نے چیئرمین نیب کو وضاحت کےلیے طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خارجہ امورکمیٹی کااجلاس 18جنوری کوپارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، براڈ شیٹ کو 35 ملین پاؤنڈ کی ادائیگی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ۔ خارجہ امور کی کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لے کرچیئرمین نیب کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا جس کا باقاعدہ نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ 

کمیٹی نے سیکرٹری خارجہ اورسیکرٹری قانون کوبریفنگ کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی دستاویزات کی تصدیق کےدوران عوامی مشکلات کاجائزہ لےگی۔ 

مزید :

قومی -