لاہور میں تیز رفتاری کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ 1 شخص ہلاک 11 زخمی

لاہور میں تیز رفتاری کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ 1 شخص ہلاک 11 زخمی
لاہور میں تیز رفتاری کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ 1 شخص ہلاک 11 زخمی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقہ کاہنہ میں تیز رفتار مسافر ویگن ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد گندے نالے میں جاگری جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

کاہنہ کے علاقہ صوئے آصل کے قریب تیز رفتار مسافر ویگن ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد گندے نالے میں جاگری ،حادثے کے وقت ویگن میں 20 سے زائد مسافر سوار تھے،حادثے کی اطلاع  ملتے ہی ریسکیو،پولیس اور ایدھی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو کو نکال کر جنرل ہسپتال منتقل کردیا ۔

ترجمان ریسکیو فاروق احمد کے مطابق حادثہ میں ایک شخص ہلاک  ہوا ہے جبکہ پانچ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے دیگر 6 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے،ہسپتال منتقل ہونے والے زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ویگن کو گندے نالے سے نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -