آصف علی زرداری صحتیاب ہوگئے، ہسپتال سے گھر منتقل

آصف علی زرداری صحتیاب ہوگئے، ہسپتال سے گھر منتقل
آصف علی زرداری صحتیاب ہوگئے، ہسپتال سے گھر منتقل
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہوگئی، ہسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل ہوگئے ۔ ڈاکٹرز کی لوگوں سے کم ملنے کی ہدایت۔ 

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کی ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ آصف زرداری ضیاالدین ہسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل ہوگئے۔ 

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے آصف علی زرداری کو لوگوں سے ملنے میں احتیاط کی ہدایت کی ہے ۔ 

خیال رہے کہ آصف علی زرداری کوطبیعت ناساز ہونے پر ضیاالدین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جنہیں چار روز کے علاج کے بعد طبیعت بہتر ہونے پر ڈاکٹرز نے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔