موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کے ڈیرے،سفر سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروےایم تھری لاہور سے درخانہ , ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق قومی شاہراہ پر پتوکی،حبیب آ باد ، رینالہ خورد ، اوکاڑہ ، گیمبر ،ساہیوال اور ہڑپہ میں شدید دھند ہے، قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 10میٹر ہے۔شہری گاڑیوں کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔