بیرون ملک سے اثاثے لانے کا کوئی قانون نہیں، 120 ارب ڈالر باہر کیسے چلے گئے؟ شبر زیدی

بیرون ملک سے اثاثے لانے کا کوئی قانون نہیں، 120 ارب ڈالر باہر کیسے چلے گئے؟ شبر ...
بیرون ملک سے اثاثے لانے کا کوئی قانون نہیں، 120 ارب ڈالر باہر کیسے چلے گئے؟ شبر زیدی
سورس:   File

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کا کوئی قانون نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ 120 ار ب ڈالر بیرون ملک کیسے چلے گئے؟۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف سیاسی پریشر میں آ کر فارن کرنسی اکاؤنٹ پروٹیکشن قانون لائے لیکن یہ قانون کسی کتاب میں نہیں ہے۔ پیسہ لائیں یا لے کر جائیں، پہلے سٹیٹ بینک نہیں پوچھ رہا تھا۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک حوالہ ہنڈی کے بارے میں فیصلہ ہی نہیں ہو سکا، بھارت نے حوالہ کو ختم کیا، پاکستان نے تو ٹی ٹیز کی اجازت دی تھی۔ عدالت عالیہ کے کچھ فیصلے ہمیں بہت پیچھے لے گئے۔ جب سپریم کورٹ سٹیمپ لگا دے تو پھر میں کیا کر سکتا ہوں؟۔

مزید :

قومی -