حکومت نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے افراد کے لیے  کورونا کیٹیگریز کو تبدیل کردیا

حکومت نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے افراد کے لیے  کورونا کیٹیگریز کو ...
حکومت نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے افراد کے لیے  کورونا کیٹیگریز کو تبدیل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا پھیلاؤ کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے بی اور سی ممالک کی کیٹیگری کو ختم کردیا گیا ہے۔
کیٹیگری  تبدیل ہونے سےاب کسی بھی ملک سے ویکسین شدہ افراد پاکستان آسکتے ہیں۔ بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔یورپی ممالک سے آنے والے مسافروں کا 100 فیصد ریپڈ ٹیسٹ، خلیج سے آنے والی کم از کم 50 فیصد فلائٹس کے مسافروں کا ریپڈ ٹیسٹ ہوگا۔جن مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا وہ 10 دن قرنطینہ کریں گے، 15 سے 18 سال کی عمر کے پاکستانی مسافروں کو 15 فروری تک ویکسینیشن کے بغیر پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔