کھلاڑی کو آؤٹ قرار کیوں نہیں دیا؟ شکست سامنے دیکھ کر بھارتی کھلاڑیوں نے غصہ ٹیکنالوجی پر نکالنا شروع کردیا
کیپ ٹاؤن(ڈیلی پاکستان آن لائن) میچ اور سیریز میں شکست سامنے دیکھ بھارتی ٹیم بوکھلا گئی۔
تفصیلات کے مطابق تیسرا ٹیسٹ میچ اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور جنوبی افریقہ کی جیت کافی واضح ہوگئی ہے۔شکست سامنے دیکھ کر بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں نے اپنا غصہ ڈی آر ایس پر نکال دیا۔اننگز کے 21ویں اوور میں فیلڈ ایمپائر نے جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر کو روی چندرا ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا، جنوبی افریقہ کے کپتان نے اس فیصلے پر ریویو لیا تو ریویو میں فیصلہ واپس ہوگیا کیونکہ گیند سٹیمپ کے اوپر سے گزررہی تھی۔تاہم بھارتی ٹیم کو یہ فیصلہ پسند نہ آیا اور بھارتی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ہی سیریز کے آفیشل براڈ کاسٹر پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی غصے میں نظر آئے انہوں نے وکٹ کے قریب موجود مائیک میں کہا ہے کہ آپ کو تمام کھلاڑیوں پر نظر رکھنا ہوتی ہے صرف مخالف کھلاڑیوں پر نہیں۔ کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ پورا ملک 11 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہا ہے۔
Dean Elgar survives ????
— SuperSport ???? (@SuperSportTV) January 13, 2022
Initially given out, he reviewed it, and the decision was overturned. Big moment in the match and the series????
???? Stream #SAvIND live: https://t.co/0BMWdennut pic.twitter.com/6EJmtd0Qy3