'جھوٹے اور سازشی کا یہی انجام ہوتا ہے،عمران خان او ر پرویز خٹک کے درمیان تلخ کلامی کی خبروں پر مریم نواز کا رد عمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی جماعت ان سے جو سلوک کررہی ہے، جھوٹے اور سازشی کا یہی انجام ہوتا ہے۔
پرویز خٹک اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان تلخ کلامی کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہی اللّہ کا نظام ہے جس پر دنیا چلتی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ چند دن کی وزارت عظمیٰ کی خاطر جرائم سے ہاتھ رنگ لینا گھاٹے کا سودا ہے، یہ ابھی صرف شروعات ہے۔
عمران خان صاحب کی اپنی جماعت وزیرِ اعظم ہوئے انکے ساتھ جو سلوک کر رہی ہے،جھوٹے،سازشی اور ظالم شخص کا یہی انجام ہوتا ہے۔یہی اللّہ کا نظام ہے جس پر دنیا چلتی ہے۔ چند دن کی وزارت عظمی کی خاطر جرائم سے اپنے ہاتھ رنگ لینا اور نشانِ عبرت بن جانا گھاٹے کا سودا ہے۔یہ ابھی صرف شروعات ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 13, 2022