آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی
کیبنرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا۔
جیو نیوز کے مطابق پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ دورے کے حوالے سے بہت کچھ ہونا ہے، تاہم میں بہت پازیٹو ہوں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کئے ہیں وہ شاندار ہیں، سب کچھ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے۔ اگر کچھ کھلاڑی نہ جانا چاہیں تو یہ ٹھیک ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیاکرکٹ ٹیم کا مارچ میں پاکستان کا دورہ شیڈیولڈ ہے۔آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم ا س سے قبل سیکیورٹی امور کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان کا دورہ کرچکی ہے اور اس نے سیکیورٹی کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔