خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،صوبائی حکومت نے کمر کس لی

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،صوبائی حکومت نے کمر کس لی
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،صوبائی حکومت نے کمر کس لی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد صوبائی حکومت نے دوسرے مرحلے کے لیے کمر کس لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جن اضلاع میں الیکشن ہونے ہیں، ان میں تقریباً تمام ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا گیا ہے، صوبے میں 16 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ،خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 27 مارچ کو ہوں گے،پہلے مرحلے میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کو مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علماءاسلام ( جے یو آئی)ف نے شکست دی تھی۔