'جو ہمیں لاتے ہیں وہی واپس لے جاتے ہیں، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد عامر لیاقت کی صحافی سے گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کہتے ہیں جو ہمیں لاتے ہیں وہی واپس لے جاتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سےملاقات کے بعدپارلیمنٹ لابی میں صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے بتا یا کہ وزیراعظم عمران خان سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں دل کی باتیں ہوئیں، انہیں بتایا کراچی میں جو ہو رہا ہے وہ مناسب نہیں، علی زیدی بلاوجہ مداخلت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نہ میں نے پی ٹی آئی سے جانا ہے اور نہ ہی میری کوئی اور منزل ہے، یہاں ہی رہ کر مقابلہ کروں گا، عمران خان کی ہر بات مانتا ہوں۔