باغبا نوں کو آم کے باغات کو کورے سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

باغبا نوں کو آم کے باغات کو کورے سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

  

قصور(اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت نے باغبا نوں کو آم کے باغات کو کورے سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ آم کا پوداسردی سے بری طرح متاثرہوتاہے اوراگر درجہ حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہوجائے تو آم کی نرسری سردی سے تباہ بھی ہوسکتی ہے تاہم بڑے پودے زیادہ قوت مدافعت رکھنے کے باعث کچھ کم متاثر ہوتے ہیں لہذااس صورت حال سے نمٹنے کیلئے مناسب حکمت عملی اختیارکرنا ضروری ہے تاکہ نقصان کے خدشات کو کم سے کم کرنے سمیت باغات لگانے کے بعد ان کے موسمی اثرات سے بچا وبہتردیکھ بھال ممکن ہوسکے۔

مزید :

کامرس -