جنوبی پنجاب میں گیس غائب، کمپر یسر عام، غریبوں کے چولہے ٹھنڈے، شہریوں کا احتجاج
لودھراں،میلسی،اوچ شریف(نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی)جنوبی پنجاب میں گیس غائب ہوگئی۔امیروں نے کمپریسر لگوالئے،غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ مختلف شہروں میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔لودھراں میں سوئی گیس کی کی غیر اعلانیہ بندش جاری ہے۔شہر اور گردونواح میں سوئی گیس پریشر میں مسلسل کمی کا سامنا ہے۔شہریوں ملک محمد اصغر آرائیں صدر مرکزی انجمن(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
تاجران لودھران رانا محمد اسلم نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ملک محمد سعید،چودھری نوید سندھی نے کہا کہ انتہائی گنجان آباد علاقوں میں کئی کئی گھنٹے کی گیس کی بندش جاری ہے جس کی وجہ سے لودھراں شہر میں تعلیم حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس اور بچے بغیر ناشتہ کئے اسکول، کالجوں و یونیورسٹیوں میں جاتے ہیں۔ تاجر برادری بغیر ناشتہ کیے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہیں۔ رانا محمد اسلم نائب صدر مرکزی انجمن تاجران نے کہا کہ ہم مہنگی لکڑیاں اور ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے ہمارے بجٹ کئی گنا بڑھ گئے ہیں جو کہ پریشانی کا سبب بن رہا ہے بازار کے غیر معیاری اور تیز مصالحے والے کھانے کھا کر بچے،نوجوان اور بوڑھے پہلے ہی پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ملک محمد اصغر آرائیں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائے۔ راجپوت کالونی گنگے والا،پٹھان والا ٹھکر والا اور محلہ گلاب پورہ میں گیس پریشر میں مسلسل کمی کے ساتھ ساتھ ساتھ گیس لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔میلسی میں سوئی گیس کی بندش دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی۔سارا سارا دن گیس بند رہنے سے چولہے ٹھنڈے اور شہریوں کیلئے 2 وقت کی روٹی بھی مشکل ہو چکی گیس کی سپلائی کبھی آ بھی جائے تو کم پریشر کی وجہ سے چولہے بھی نہیں جلتے والدین اپنے بچوں کو ناشتہ کے بغیر دل گرفتہ ہو کر سکول بھیجنے پر مجبور ہیں میلسی کے شہریوں نے گیس حکام کی بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اقتدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔اوچ شریف میں بھی سوئی گیس پریشر میں کمی کاسامناہے۔بااثر لوگوں کے گھروں میں گیس کھینچنے والے کمپریسر لگانے کا انکشاف ہواہے۔ کئی علاقوں میں سوئی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کی وجہ سے گھریلو صارفین سخت پریشانی کا شکار ہیں،محلہ گیلانی،امیر آباد،جگ پورہ،عیدگاہ،شمس محل بازار،نیو سبزی منڈی ودیگر علاقوں کے گھریلو صارفین کوسخت مشکلات کا سامنا ہے امور خانہ داری کے لیے خواتین سخت پریشانی کا شکار ہیں گیس کا پریشر نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین متبادل لکڑیاں اورایل پی جی گیس مہنگی ہونے کی وجہ سے بھی پریشانی کا شکار ہیں،بااثر لوگوں کے گھروں میں گیس کھینچنے کے لیے کمپریسر مشینیں لگانے کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے پریشر ختم ہونے کی وجہ سے غریبوں کے چولہے بند ہیں محکمہ سوئی گیس کی ٹیمیں کارروائی کرنے کے لیے بھی پہنچ چکی ہیں چھاپے مارے جا رہے ہیں،غریب گھریلو صارفین نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
گیس