پنجاب بلوچستان بارتھی روڈکی تعمیرتیزکرنے کی ہدایت
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے تونسہ کا دورہ کیا۔زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے تکمیل کیلئے ہدایات جاری کیں کمشنرنے تونسہ کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے تونسہ میں سنگھڑ کلب کیلئے سکیم تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر نے پل اور دیگر منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی لیبارٹری چیکنگ کے بھی احکامات جاری کئے۔انہوں نے تعمیراتی (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
مشینری اور کام کا بھی جائزہ لیاکمشنر نے دورویہ روڈ،سنگھڑ پل، ریسٹ ہاوس،ٹیوٹا سنٹر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔افسران نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل،معیار اور دیگر امور پر بریفنگ دی. کمشنر نے پناہ گاہ کے معائنہ کے دوران کھانے کا معیار چیک کیا.کمشنر لیاقت علی چٹھہ سے فلڈ بند متاثرین نے ملاقات کی۔کمشنر نے اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ بند کی زد میں آنے والے مکان اور رقبہ کا پورا معاوضہ دلائیں گے۔کمشنر نے تونسہ کے پارکس،تحصیل صدر ہسپتال کی توسیع کا بھی جائزہ لیا.کمشنر نے تونسہ میں دیوار احساس کا افتتاح اور معائنہ کیاانہوں نے مستحقین میں گرم ملبوسات تقسیم کئے۔علاوہ ازیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک اور ہائی وے ایف ڈبلیو او افسران کے ہمراہ کوہ سلیمان کا دورہ کرتے ہوئے چوکی والا سے کوہ سلیمان بارتھی چھپر روڈ کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔ کمشنر کو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا گیا۔ کمشنر نے روڈ کا کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی. کمشنر نے کوہ سلیمان کا دورہ کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب بننے والی بین الصوبائی بارتھی روڈ کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا ہے۔ کمشنر کو منصوبہ کے حوالے سے ایف ڈبلیو او نیسپا افسران نے تفصیلی بریف کیا۔ کمشنرنے ایف ڈبلیو او اور نسپا ہائی وے افسران کو کام مزیدتیز اور بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پربلوچستان سے پنجاب سفر کرنے والوں کی آسانی اور مختصر سفر کے لیے چوکی والا سے کوہ سلیمان بارتھی سے بلوچستان چھپر تک بین الصوبائی روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ یہ سردار عثمان بزدار کا بلوچستان اور پنجاب کے لوگوں کے لیے بڑا تحفہ ہے۔ علاوہ ازیں سرکاری اداروں کو تونسہ شہر سے منسلک کیا جائیگادورویہ روڈ کے ساتھ خوبصورت چوک اور پاک فضائیہ کا جہاز نصب جبکہ رود کوہی سنگھڑ پر 0.41 کلومیٹر طویل پل بھی تعمیر کیا جارہا ہے منصوبہ پر ایک ارب 17 کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور منصوبہ کو اسی سال جون تک مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دے دی گئی ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے زیر تعمیر سڑک،چوک اور پل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے میٹریل کے معیار کو چیک کرنے کیلئے مواد یو ای ٹی لاہور سے لیبارٹری چیک کرانے کی ہدایات جاری کرکے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔کمشنر نے میٹریل تیار کرنے والی مشین،بجری،سریا اور دیگر مواد کو چیک کیا۔پل کو دو لاکھ 29 ہزار کیوسک سیلابی پانی کیلئے ڈیزائن کیا گیا۔ایس ای ہائی ویز شیخ اعجاز نے بریفنگ دی۔چار کلومیٹر دو رویہ روڈ سمیت منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہوگا۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے ٹیوٹا انسٹیٹیوٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت ٹیوٹا سنٹر کو انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دیا گیا اور طلبا کی تعداد 50 سے بڑھا کر تقریبا 300 ہوگئی اور کورسز کی بھی تعداد بڑھائی جائے گی۔انسٹی ٹیوٹ کو پھر کالج کا درجہ دیا جائیگا۔ایس ای بلڈنگز وقار شعیب،ایکسئین محمد وقاص اور پرنسپل ادارہ نے بریفنگ دی۔تعمیراتی کام پر 21 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔
بارتھی روڈ