وزیراعظم سے نصراللہ دریشک کی ملاقات  مختلف منصوبوں بارے بریفنگ

وزیراعظم سے نصراللہ دریشک کی ملاقات  مختلف منصوبوں بارے بریفنگ

  

 راجن پور(نامہ نگار)وزیر اعظم  عمران خان سے سینئر سیاستدان ایم این اے راجن پور سردار نصراللہ خان دریشک نے   ملاقات کی۔اس موقع پرراجنپور ٹو ڈی جی خان تک ون وے روڈ، انڈس یونیورسٹی، راجن پور  مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال پر تفصیلی بات چیت ہوئی(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

۔بہت جلد وزیر اعظم عمران خان راجن پور کا دورہ کریں گے اور ان منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے سیاسی امور اورجاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی اسکے علاوہ وزیرِ اعظم عمران خان نے متعلقہ حلقوں میں پارٹی کو سیاسی طور پر منظم اور فعال کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر ایم این اے غوث بخش خان مہر بھی موجود تھے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -