وائلڈلائف ٹیم کاچھاپہ،شکاری فرار،ذبح  شدہ  نایاب ہرن عدالت کے حکم پرنیلام 

وائلڈلائف ٹیم کاچھاپہ،شکاری فرار،ذبح  شدہ  نایاب ہرن عدالت کے حکم پرنیلام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)شکاری وائلڈ لائف کے ٹیم کے آنے پر شکارکیاگیاپاڑھا ہرن چھوڑ کر فرارہوگئے۔وائلڈلائف نے ہرن پاڑھاکو قبضہ میں لے کر عدالت کے حکم پر نیلامی کرادی۔وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق نا معلوم شکاری غیر قانونی شکار (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
کررہے تھے کہ تونسہ موڑ کے قریب ٹیم کے چھاپہ پر ذبح شدہ نایاب ہرن جسکی ایک ران کاٹ کر شکاری ہرن کو موقع پر چھوڑکرشکاری کتوں سمیت فرار ہوگئے،محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم نے نایاب پاڑھا ہرن قبضہ میں لے لیا اور عدالت میں قبضہ میں لیے گیے ہرن کی نیلامی کی درخواست کی،سول جج اللہ نواز جسرہ کے حکم پر تحصیل وائلڈلائف انسپکٹرمشتاق احمد،وائلڈلائف انسپکٹرتونسہ بیراج مہرغلام فرید2واچروں سیدظفراقبال،ہارون رشید کے ہمراہ بولی دی جس پر تونسہ بیراج کے رہائشی تنویر چانڈیہ نے 45ہزارکی سب سے زیادہ بولی دیکرنایاب ہرن پاڑھا خریدلیا،واضح رہے کہ وائلڈ لائف سینچوری میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے صرف2 وائلڈ لائف واچرز کام کررہے ہیں، عملے کی کمی کی وجہ سے یہاں غیر قانونی شکار کو روکنا ناممکن ہوچکا ہے۔ اگر کسی کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے تو سیاسی اثرورسوخ استعمال ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
ہرن