راجن پور: 4بستیوں میں بڑی بجلی چوری پکڑی گئی، سواکروڑ کا نقصان
ملتان،راجن پور،مٹھن کوٹ (نیوزرپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل کی سربراہی میں پولیس نے میپکوٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔4 مختلف بستیوں میں متعدد غیر قانونی کنڈا کنکشن اور4غیر قانونی ٹرانسفارمر ز اکھاڑ دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل کی سربراہی میں تھانہ کوٹ مٹھن پولیس(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
کا میپکوکے ہمراہ کوٹ مٹھن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن بستی شیعہ جتوئی، بستی عاشق جتوئی، بستی نور محمد جتوئی اور بستی دتل جتوئی کے علاقوں میں کیا گیا آپریشن کے نتیجے میں متعدد غیر قانونی کنڈا کنکشن اور 04 غیر قانونی نصب شدہ ٹرانسفارمر اکھاڑ دیئے گئے۔ غیر قانونی کنڈا کنکشن اور ٹرانسفارمر کو لگائے ہوئے 5 سال کا عرصہ گزر چکا تھا اور ان 5 سالوں میں حکومت کو 1 کروڑ 26 لاکھ کا نقصان ہوا۔ گرینڈ آپریشن کے دوران راجن پور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے۔ آپریشن میں واپڈا کے ہمراہ سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیئے ضلع پولیس اور ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیمیں شامل تھی۔ راجن پور پولیس کی معاونت اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی بدولت آپریشن کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ راجن پور پولیس دیگر اداروں کے ہمراہ مل کر حکومتی اداروں کے اثاثہ جات کو نقصان پہنچانے والے سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 78صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ5ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18لاکھ61ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔2 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔12 جنوری 2022 کوملتان سرکل میں 16بجلی چوروں کو406386روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور ایک مقدمہ درج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 14بجلی چوروں کو198682روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 3 صارفین کو 62500روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 5بجلی چوروں کو 188492روپے جرمانہ عائد اور ایک مقدمہ درج، ساہیوال سرکل میں 13بجلی چوروں کو281971روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 15صارفین کو280900 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 10صارفین کو 296978روپے جرمانہ عائد اور خانیوال سرکل میں 2بجلی چوروں کو145875روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔