خاتون کی پراسرارہلاکت،اہم انکشافات  شوہرکامشکوک کردارسامنے آگیا 

خاتون کی پراسرارہلاکت،اہم انکشافات  شوہرکامشکوک کردارسامنے آگیا 

  

  ملتان (وقا ئع  نگار  )تھانہ جلیل آباد کے علاقے چاہ بوہڑ میں 33 سالہ خاتون کی پرسرار ہلاکت کی تفتیش جاری ہے۔دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ چند روز قبل جلیل آباد پولیس کے علاقے میں سائرہ یعقوب گھر میں مردہ حالت(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 میں پائی گئی تھی دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ  خاتون کی موت زہر خورانی سے ہوئی تاہم یہ معمہ حل نہیں ہوسکا کہ اسے زہر دیا گیا یا اس نے خودکشی کی۔ ہلاکت کے حوالے سے سائرہ کے شوہر عدنان کا مشکوک کردار سامنے آیا ہے۔جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔متوفیہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ عدنان نے سائرہ کی حالت خراب ہونے پر 50 منٹ   تاخیر سے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ عدنان نے ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا تھا کہ وہ سات بجے گھر آیا تھا تو اس وقت اس کی بیوی کی حالت خراب تھی۔موبائل فون کے ریکارڈ کے مطابق عدنان نے آٹھ بجے کے قریب ریسکیو 1122 کو فون کیا۔ پولیس نے شوہر کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے جس میں مشکوک کالز  کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

مشکوک کردار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -