ریونیو، کارپوریشن عملہ کی ملی بھگت  اراضی پر قبضہ، اینٹی کرپشن میں انکوائری 

 ریونیو، کارپوریشن عملہ کی ملی بھگت  اراضی پر قبضہ، اینٹی کرپشن میں ...

  

 ملتان (وقا ئع  نگار)محکمہ ریونیو اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملہ کی ملی بھگت شہری  کی کروڑوں مالیت کی اراضی پر بااثر افراد نے قبضہ کرنے کے الزام پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے باقاعدہ انکوائری شروع کردی۔تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن ملتان کو چوک(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 منظور آباد کے رہائشی شاہد اقبال نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ شفیق،ارشاد،فلک شیر و دیگر نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ریونیو عملے کی ملی بھگت سے انکی چونگی نمبر 14 پر آٹھ کنال اراضی کے فرضی دستاویزات تیار کئے۔میٹرو کارپوریشن نے اس کا نقشہ بھی فرضی دستاویزات پر منظور کیا ہے جس پر انہوں نے ہماری وراثتی زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن عامر چیمہ کو انکوائری آفسیر مقرر دیا ہے۔

انکوائری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -