آئمہ کوخوبصورت بچے کی تلاش تھی،دیور نے پہلے بھی ایک بچہ اغواکرکے چھوڑدیا 

آئمہ کوخوبصورت بچے کی تلاش تھی،دیور نے پہلے بھی ایک بچہ اغواکرکے چھوڑدیا 

  

 ملتان (وقا ئع  نگار) بانجھ پن کا شکار سٹیج اداکارہ آئمہ خان کے  دوران تفتیش مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سٹیج اداکارہ آئمہ خان کو ایک خوبصورت بچے کی تلاش تھی جس کا ٹاسک دیور مظفر کو سونپا گیا۔مظفر اور مدثر  نے سب سے پہلے تھانہ (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

شاہ شمس کے علاقے سے ایک بچے کو اغوا کیاجس کو تھوڑی دیر بعد اس لئے چھوڑ دیا گیا کہ وہ خوبصورت نہیں تھا۔اس کے بعد دوبارہ بچے کی تلاش شروع کردی گئی  اور بالاآخر چند روز قبل تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے سے پٹھانوں کا اڑھائی سالہ بچہ نقیب اللہ کو اغوا کیا۔واضح رہے بچے کے اغوا کے حوالے سے سٹیج اداکارہ آئمہ خان نے اپنے دیور کو پانچ لاکھ روپے دیئے تھے۔جسکا انکشاف بھی پولیس کو ابتدائی تفتیش میں ہوا تھا۔آئمہ خان کی چار سال قبل اوکاڑہ کے رہائشی مدثر شادی ہوئی تھی لیکن اولاد جیسی نعمت سے محروم تھی ڈاکٹرز نے بھی آئمہ خان میڈیکل چیک اپ کیا تو اس میں وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی تھی۔پولیس کے مطابق ریمانڈ ملزمان سے مزید انکشافات بھی سامنے آسکتے ہیں۔اس لئے مختلف پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر تفتیش کی جائے گی۔

خوبصورت بچہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -