اپوزیشن کو راگ الاپنے کے سواکچھ نہیں آتا:حسین جہانیاں 

اپوزیشن کو راگ الاپنے کے سواکچھ نہیں آتا:حسین جہانیاں 

  

  کبیروالا(نامہ نگار)صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے سید گروپ کے رہنما سید عمران حیدر گردیزی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت  گھر بھجوانے کا راگ الاپنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔ہیلتھ کارڈ سے عام آدمی کو بھی علاج معالجے کی بہترین سہولیات سے مستفیض ہونے کے مواقع میسر ہوں گے(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی قیادت میں زرعی اجناس کی کمی کو دور کرنے اور ملکی سطح پر فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے حکومت پنجاب زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے پرعزم ہے اور اپنی کسان دوست پالیسیوں کے ذریعے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔

حسین جہانیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -