ذیابیطس میں عام استعمال ہونے والی دوا کی قیمت میں 140روپے کا اضافہ
ملتان(نیٹ نیوز) ذیابیطس میں عام استعمال ہونے والی دوا ایمرل کی قیمت میں 140 روپے کا اضافہ کردیا گیا(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
، قیمت میں ہوشربا اضافے سے شوگر کے مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کے استعمال ہونے والی ایمرل گولیوں کی قیمت میں 43 فیصد اضافہ کردیا گیا، جس کے بعدگولیوں کے پیکٹ میں 10 یا 20 نہیں 140 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔قیمت میں ہوشربا اضافے سے شوگر کے مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، ایمرل 2 ایم جی کی 30 ٹیبلیٹس کی ڈبی کی قیمت 326 روپے تھی اور ایمرل کے پیکٹ پر پرانی قیمت کا بیچ نمبر اے ڈبلیو 011 پرنٹ تھا۔اضافے کے بعد اب ایمرل نئی قیمت 466 روپے میں فروخت ہورہی ہے، نئے بیچ نمبر اے ڈبلیو 017 کے تحت گولیوں کی فروخت جاری ہے۔خیال رہے ذیا بیطس کے مریض مہنگی انسولین کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیں اور اب عام استعمال ہونے والی ایمرل میں 140 روپے کے اضافے سے مزید پریشان ہوگئے ہیں۔
ذیابیطس