شجاع آبادپولیس کاگھرپردھاوا،تشدد،اسلحہ کے نام پرلاٹھی برآمد

 شجاع آبادپولیس کاگھرپردھاوا،تشدد،اسلحہ کے نام پرلاٹھی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر پولیس شجاع آباد نے  تھانہ سٹی کی حدود میں غریب معذور شخص کے گھر  دھاوا بول دیا۔تھانہ صدر پولیس کی بھاری نفری موضع سومن چاہ داد والا گزشتہ رات اللہ وسایا معذور شخص کے گھر میں گھس کر چادر چار دیواری کا تقد س پامال کرتے ہوئے گھس گئی۔سارے گھر کی تلاشی لی۔نقدی رقم اٹھارہ ہزار روپے نقدی لے گئے حتیٰ معذور شخص کی لاٹھی بھی لے گئے۔پولیس کے رات کے ایک بجے گھسنے سے بچوں کی چیخ وپکار بچے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
خوف سے گھر میں سو نہ سکے۔پولیس گھس کر یہ کہتی رہی کہ آپ کے گھر میں اسلحہ ہے اسلحہ نہ ملنے پر معذور شخص کی لاٹھی گھر میں رکھی کلہاڑی اور نقدی رقم اٹھارہ ہزار لے گئے اور گھر میں رکھا بچوں کا دودھ بھی پولیس کے جوان پی گئے۔ بچے رات کو دودھ کیلئے بلکتے رہے۔گھر کی تلاشی لینے کے بعد کچھ  نہ ملنے پر معذور شخص اللہ وسایا کے بیٹے ظفر کو لے گئے اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے تشدد سے بے ہوش کر دیا گیا۔  اس واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے تھانہ صدر پولیس کی اس بے حسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے کارروائی مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر ظفر کو چھوڑ ا جائے اور پولیس سے ہماری نقدی رقم واپس دلوائی جائے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ صدر کے ایس ایچ او علی رضا سے موقف لیا تو انہوں نے کہا کہ اس کی تفتیش ہو رہی ہے۔

پولیس دھاوا