حادثات: 4افراد جاں بحق، دولاشیں گھنٹوں سٹرک پر پڑی رہیں 

حادثات: 4افراد جاں بحق، دولاشیں گھنٹوں سٹرک پر پڑی رہیں 

  

ملتان،خانیوال،شاہ جمال(وقا ئع  نگار، بیورونیوز،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)مختلف شہروں میں حادثات کے باعث 4افرادجاں بحق ہوگئے۔ دولاشیں گھنٹوں سڑک پرپڑی رہیں۔تفصیل کے مطابق ملتان میں لوہاری گیٹ کارہائشی سید محبوب اپنی بیوی زہرہ بی بی اوربیٹی روبان فاطمہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوارہوکرجارہاتھا کہ بستی کھوکھراں کے قریب تیزرفتارٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے تینوں شدیدزخمی ہوگئے۔(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 سید محبوب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو1122کی مددسے زخمیوں کوبہترطبی امدادکے لئے نشترہسپتال منتقل کیاگیاجبکہ نعش کوکاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاکے حوالے کردی۔ ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا۔ علاوہ ازیں شاہجمال  کے نواحی علاقہ موضع عالی ڈاہا کے رہائشی تین نوجوان محمد سہیل ڈاہا اور محمد ندیم چانڈیہ اپنے ایک ساتھی نوجوان کے ہمراہ دانڑیں کی جانب سے اپنے موٹر سائیکل پھٹہ پر تیز رفتاری سے آرہے تھے کہ موٹر سائیکل  بے قابو ہوکرسامنے سے آنیوالی خالی  گنے کی ٹریکٹر ٹرالی جوکہ  انتہائی تیز رفتار تھی سے جا ٹکرایا۔ جس سے تینوں نوجوان روڈ پر گرگئے سہیل اور ندیم ٹرالی کے نیچے آکر بری طرح سے کچلے گئے  اورموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے  دونوں کے چہرے بری طرح سے مسخ ہوگئے انکی میتیں دو گھنٹے تک روڈ پر بے یارو مددگار پڑی رہیں۔ بروقت اطلاع کے باوجود مقامی پولیس دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی اور ریسکیو 1122کی مدد نعشوں کو ہسپتال منتقل کیاجبکہ تیسرا شدید زخمی ہو گیا جسے نشتر منتقل کر دیا گیا۔علاوہ ازیں میاں چنوں کا رہائشی طالب حسین برفباری دیکھنے کے لیے مری جاتے ہوئے فیصل آباد کے قریب ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گیا تھاجو  تین روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -